گزشتہ روز آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا ڈڈلانی کے ہمراہ میت پر پھول رکھ رہے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ اٹھا کر فاتحہ پڑھی اور لتا کی میت پر پھونکا۔
باغی ٹی وی : ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے تنقید شروع کردی کہ شاہ رخ لتا کی میت پرتھوک رہے تھے جس کے بعد اداکار کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا تاہم اس پر اداکارہ ریشم چپ نہ رہ سکیں اور تعصب پھیلانے والے افراد پر تنقید کی۔
جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تعصب انسان کو اتنا اندھا کیوں کر دیتا ہے؟ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کے دل کالے ہوجاتے ہیں تو آپ کو کسی کے اچھے عمل اور اس کی نیک نیتی پر بھی شبہ ہونے لگتا ہے-
بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر
ریشم کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ نے لتا جی کی سمادھی پر کچھ پڑھ کر پھونکا ہے جسے وہاں کے تعصب پسند لوگوں نے تھوکنا قرار دے دیا ہے لہٰذاجو بھی باشعور شخص اسے کُھلی آنکھوں سے دیکھے گا تو اسے اندازہ ہوجائے گا کہ شاہ رخ نے پُھونکا ہے تھوکا نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کی لیجنڈری آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات نے شرکت کی تھی اے این آئی کی جانب سے سچن ٹنڈولکر اور شاہ رخ خان کی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کنگ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے اور انہوں نے میت کے سامنے کھڑے ہوکر دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے۔
لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان
شاہ رخ خان نے دعا ختم ہونے کے بعد ماسک نیچے کیا اور میت کی طرف منہ کر کے پھونک ماری اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر ایک بھارتی صارف نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر پر تھوک پھینکا اس کے نیچے اور بھی صارفین آئے اور شاہ رخ خان پر یہی الزام عائد کیا جہاں الزام عائد کرنے والے صارفین تھے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ ایسے باشعور لوگ موجود تھے جنہوں نے الزام لگانے والے صارفین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ شاہ رخ خان نے تھوکا نہیں بلکہ دعا پڑھ کر پھونکی ہے۔