بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی رواں برس فلم پٹھان ریلیز ہوئی اور اس نے بالی وڈ کی ڈوبتی ہوئی نئیا کو بچا لیا ، پٹھان فلم نے پوری دنیا میں‌ریکارڈ توڑ بزنس کیا، فلم کے گیت جہاں مشہور ہوئے وہیں بہت زیادہ تنقید کی زد میں بھی رہے. اب کہا جا رہا ہے کہ ان کی فلم جوان ریلیز ہونے سے پہلے ہی پیسہ کما رہی ہے. راجکمار ہیرانی اور کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 155 کروڑ روپے میں نیلام ہوچکے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی 22 دسمبر 2023 کو بڑی اسکرین پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی جیو سنیما نے 155 کروڑ روپے میں ڈیجیٹل حقوق حاصل کرلیے ہیں، جو اسوقت کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ڈیل ہے۔

اس طرح کی ڈیل کسی بھی بھارتی فلم کی پہلے نہیں ہوئی تاہم جوان کو یہ اعزاز حاصل ہے ۔”شاہ رخ خان نے جوان فلم کا پوسٹر حال ہی میں شئیر کیا ہے” اس میں ان کی لکس کو بہت زیاد پسند کیا جا رہا ہے، سلمان خان اس سے قبل فلم کے ٹیزر کی تعریف کر چکے ہیں ، شاہ رخ خان کا دعوی ہے کہ جوان فلم میں وہ ایک بالکل ہی الگ روپ اور کردار میں نظر آئیں گے.

ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

Shares: