بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ ر‌خ خان نے ایک ھال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے آریان خان نے مجھے کہا ہے کہ پاپا جب میں پیدا ہوا اور تھوڑا سا بڑا ہوا تو آپ کی فلمیں بازیگر اور کچھ کچھ ہوتا ہے دیکھیں ، لہذا میرے پاس یادیں ہیں کہ میں نے اپنے والد کی فلمیں دیکھیں اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ آخر میرے والد کو کیوں اتنا پسند کیاجاتا ہے. لیکن پاپا ابراہم بڑا ہو رہا ہے اور حالیہ برسوں میں آپکی ایسی کوئی فلم نہیں جس کو دیکھ کر وہ یہ کہہ سکے کہ ہاں میرے والد کو کیوں پسند کیاجاتا ہے. لہذا پاپا ایسی فلمیں کریں جن کو دیکھ

کر ابراہم بھی سوچے کہ ہاں اس لئے میرے والدکو اتنا پسند کیوں کیا جاتا ہے،. شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے بیٹے آریان نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے اور مجھے اگلے چند سالوں میں ایسی فلمیں کرنی ہیں جن کو ابراہم دیکھ کر فخر محسوس کرے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے نوے کی دہائی میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ بالی وڈ کے کنگ بن گئے. کیرئیر کے تیس سال گزر جانے کے باوجود وہ شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں.

Shares: