پاکستان کے سپر سٹار ہمایوں سعید 2006 میں بھارت گئے اس دورے میں اداکارہ ریما خان بھی ان کے ساتھ تھیں. ان دونوں نے زی سینے ایوارڈز میں شرکت کی اور شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کیا جسے دونوں ملکوں میں بہت زیادہ سراہا گیا. ہمایوں سعید نے اس ملاقات کو یاد کرتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں انڈیا گیا تو اس وقت ہمارے ہاں فلم خدا کے لئے ریلیز ہوئی تھی سپر ہٹ فلم تھی ، میری شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات ہوئی تو میں نے اور انہوں نے دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی فلمز ریلیز ہونے کی بات کی. شاہ رخ خان کے ساتھ اب میری اگر دوبارہ ملاقات ہوئی تو
یقینا ہم پھر اسی موضوع پر بات کریں گے کہ دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی فلمیں ریلیز ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ اگر مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یقینا کروں گا ، ہوسٹ نے جب پوچھا کہ اسکا نام کیا ہو گا تو ہمایوں سعید نے کہا کہ اس کانام کرن ارجن ٹائپ ہی ہو گا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہماری فلمیں بھارت میں اور ان کی فلمیں ہمارے ہاں لگنی چاہیں. اس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا.