مزید دیکھیں

مقبول

عمران اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی...

آئی ایم ایف کا پاکستان پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر...

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور...

وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد...

شاہ رخ خان صبح ساڑھے چار بجے عباس مستان کے گھر کیوں گئے؟‌

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 1993 میں ریلیز ہوئی فلم بازیگر سے سٹار ڈم کا مزہ پہلی بار چکھا. اس فلم کو اس سال کی ہر کیٹگری میں ایوارڈز ملے. اپنے حالیہ انٹرویو میں عباس مستان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو اپنے نیگیٹیو کریکٹر کے لئے ایوارڈ ملے گا اس کی ان کو توقع نہیں تھی.شاہ رخ خان کے ساتھ شلپا شیٹی اور انوملک کو بھی ایورڈ ملا کل ملا کر 8سے 9 ایوارڈ اس فلم کے حصے میں آئے . فلم نے چونکہ بہت زیادہ ایوارڈ جیتے ہم بہت خوش تھے ہم دونوں نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر کی راہ لے لی . صبح ساڑھے چار ہوئے تو ہمارے گھر کے دروازے

پر کسی نے دستک دی مجھے یاد ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا تھا اور اس روز پہلا یا دوسرا روزہ تھا. دستک ہوئی ہم نے دروازہ کھولا تو کیا دیکھتے ہیں کہ شاہ رخ خان کھڑے ہیں ان کے پیچھے انو ملک اور رتن جین بھی تھے . شاہ رخ خان نے گھر آتے ہی ہمیں گلے لگایا اور کہا کہ آپ آفٹر پارٹی میں موجود نہیں تھے، اس لیے میں آپ کا آشیرواد لینے سے پہلے یہ ٹرافی لے کر گھر نہیں جا سکتا۔ایک اچھی ملاقات کے بعد ہم ان سب کو چھوڑنے کے لئے دروازے پر گئے شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ہمیں گلے لگایا اور کہا کہ میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھولوں گا میں نے سوچا تھا کہ میں‌ آپ کا آشیرواد لینے کے بعد ہی میں گوری کے پاس جاؤں گا۔