اسلام آباد : سرکاری افسر اور رینجرز اہلکار کو ڈاکوؤں نے لُوٹ لیا

اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں افغانی باشندے ملوث ہیں
0
33

اسلام آباد: رینجرز اہلکار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت 5 پانچ افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنبل کے علاقے میں تین موٹر سائیکل پر سوار ڈکیتوں سرکاری افسر سرفراز خان سے قیمتی موبائل اور 18000 روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں اپنے بھائی کی شادی کا سامان لے کر گھر جانے والے رینجرز اہلکار سے بھی ڈاکوؤں نے موبائل اور نقدی لُوٹ لی-

علاوہ ازیں تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے الیاس لبھا نامی شخص سے ڈاکو موبائل و نقدی چھین کر فرار ہوئے،اسی طرح تھانہ رمنا کے علاقےمیں انضمام نامی شہری سے موبائل فون چھینا گیا جبکہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں عبدالقدیر نامی شخص سے 3 لاکھ روپے مالیت کے موبائل چھینے گئے اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں افغانی باشندے ملوث ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ متحرک ہوگئے ہیں۔

ایشیا کپ 2023 :بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف

دوسری جانب کراچی میں موٹر سائیکل سوار نوجوان نے ڈاکوؤں سے بچنے کیلئے پل سے چھلانگ لگادی لیاقت آباد پل پر موٹر سائیکل سوار شہری کو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی جرائم پیشہ افراد کو دیکھ کر شہری گھبرا گیا اور اس نے موٹرسائیکل چھوڑ کر پل سے چھلانگ لگادی پل سے گرنے والے زخمی شہری کو نیچے موجود ساتھیوں نے اسپتال منتقل کیا۔

کینجھر جھیل کے قریب حادثہ،7 افراد جاں بحق

Leave a reply