پٹھان کو دیکھ کر چھوٹا مداح مایوس

25 جنوری کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم پٹھان نے شاہ رخ خان کی بالی وڈ پر بادشاہت کو ایک بار پھر مضبوط کر دیا ہے. فلم نے بڑے پیمانے پر بزنس کیا ہے. اس فلم کو دیکھنے کےلئے جہاں شاہ رخ خان کے مداح بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں. وہیں ان کے ایک سال کے مداح نے بھی فلم دیکھی. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سال کے بچے سے اسکے والدین پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے کونسی فلم دیکھی ہے تو بچہ جواب دیتا ہے کہ پٹھان ، پھر بچے سے والد پوچھتا ہے کہ آپ کو پٹھان فلم کیسی لگی تو بچہ کہتا ہے نہیں اچھی لگی. یوں شاہ رخ خان کا چھوٹا مداح فلم پٹھان دیکھ کر خوش نہ ہوا. سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کرنے والی اس وڈیو کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی

ہے. فلم کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ جان ابراہم اور شاہ رخ خان نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیاہے. دوسری طرف دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو ہمیشہ ہی بہت سراہا گیا. یاد رہے کہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں 57 سالہ اداکار (شاہ رخ‌ خان ) کی اداکاری اور کردار کو بہت پسند کیا جا رہا ہے فلم کا میوزک سپر ہٹ ہو چکا ہے اور دیپکا کا گانوں پر ڈانس کلاسک کہلایا جا رہا ہے ، کیونکہ کافی عرصے کے بعد کسی فلم اور اس کے میوزک نے ایکساتھ عوام میں پذرائی حاصل کی ہے.

Comments are closed.