شاہ رخ خان اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر #asksrk کا سیشن کرتے ہیں، پوری دنیا سے ان کے مداح ان سے رابطہ کرتے ہیں ان سے مختلف سوالات کرتے ہیں شاہ رخ خان کو جواب بھی دیتے ہیں. شاہ رخ خان نے گزشتہ روز #askrsk کا ایک سیشن رکھا ، مداحوں نے بہت سارے سوالات کئے وہیں ایک مداح نے ان کے گھر منت کے باہر کلک کی گئی ایک سیلفی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان میں آپ کے گھر کے باہر آپ کا انتظار کر رہا ہوں باہر کیوں نہیں آرہے . اس کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں اس وقت بہت زیادہ سستی محسوس کررہا ہوں اور
بستر سے نکلنے کو دل نہیں کر رہا یار. اسک ایس آر کے ٹویٹر سیشن میں شاہ رخخان نے بہت سارے مداحوں کے سوالوں کے جوابات مزاحیہ انداز میں دئیے. یاد رہے کہ شاہ رخ 25 جنوری کو اپنی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کی موسیقی پہلے ہی سپر ہٹ ہو چکی ہے اور ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے. دیکھنا یہ ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد شائقین کیسا رد عمل دیتے ہیں.