امروز ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز صاحبہ کی زیر صدارت ضلع ویسٹ آفس میں بسلسلہ کرسمس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈی آئی بی انچارج ڈسٹرکٹ ویسٹ اور چرچز کے متظمین نے شرکت کی۔
جس میں آنے والی کرسمس کے موقع پر چرچوں پر سیکیورٹی اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس ایس پی صاحبہ ویسٹ نے احکامات جاری کئے کہ ڈی ایس پی صاحبان اپنے سب ڈویژن کے چرچز پر والنٹیئر کو سیکیورٹی اور موجودہ حالات کی مناسبت سے مکمل ہدایات دیں گے۔
کرسمس کی ڈیوٹی کے دوران چرچوں پرتعینات والنٹیئر کو بتائیں کہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد و مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اگر کوئی مشکوک شخص یا اشیاء نظر آئے تو فوری طور پر اپنے قریبی پولیس اہلکار، ایس ایچ او یا ایس ڈی پی او صاحب کو آگاہ کریں.
تمام ہیڈ محرران و انٹیلیجنس آفیسر کو ہدایات دیں کہ کرسمس کے دن چرچوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے.
تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے.








