ایس ایس پی ضلع کیماڑی نےلاکھوں مالیت کی مضحر صحت گٹکا ماوا کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا

ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر براستہ حب ریور روڈ بلوچستان سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری
امروز ایس ایچ او تھانہ موچکو منور خان کی خفیہ اطلاع پر بمقام لکی چورنگی حب ریور روڈ پر کامیاب کاروائی،لاکھوں مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔خفیہ اطلاع پر ٹیوٹا ہائی لیکس نمبری JU-9407 کو روک کر چیک کیا گیا۔ہائی لیکس سے 41 کٹے وزنی ٹوٹل 815 کلو گرام مضحر صحت گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والی چھالیہ برآمد ہوئی۔برآمدہ اسمگل شدہ چھالیہ اور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر اسمگلنگ میں ملوث ملزم سمیع اللہ ولد اکرام خان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 163/21 بجرم دفعہ 269/270/273 / 8 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔

Comments are closed.