شہباز شریف سے ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایک شخص کا ٹرائل چل رہا تھا، اسے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا گیا،
شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کے خلاف کام کررہے ہیں وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے، ہمیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے مگر آج پھر وہی کام شروع کردیا گیا نیب جو بھی کر رہا ہے وہ سب جھوٹ ہے اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے،عمران خان جواب دیں سینیٹر بننے والے سے 70 کروڑ روپے کس نے لئے،اداروں کی طرف سے منتخب نمائندوں پر بدترین دباؤ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔عمران خان نے سینیٹ کاووٹ بھی حاصل کرلیا اور 70کروڑ بھی .عمران خان کے دفتر میں 70 کروڑ دیے گئے،
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب، اینٹی کرپشن اور عدالتیں خاموش ہیں، ڈھائی سال ہو گئے کیس ابھی تک چل رہا ہے، یہ کیس ہے کیا کسی کو پتہ نہیں،شہباز شریف پر جھوٹے کیس بنانے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف کو جیل میں ڈال کر سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے،
قبل ازیں نیب کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ، پی ڈی ایم لانگ مارچ و دیگر صورتحال پر بات چیت و مشاورت کی گئی
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
حمزہ کی ضمانت کے بعد شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں
یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں،کیا عدالت شہباز شریف کے پاس لے جائیں؟ عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس
سینیٹ الیکشن کے بعد شہباز شریف ہوئے بیمار
جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان








