کولکتہ: ہندوستان میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں 2 ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے،آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی، اس آگ کی وجہ سے اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ سے پہلے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کے دوران آگ لگی، یہ آگ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں لگی آگ لگنے سے کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا، فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا،فائر بریگیڈ کے عملے کو اس آگ کو بجھانے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگاآگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے-
#EdenGarden : Fire at Eden Gardens dressing room on Wednesday night when the renovation work was going on before #Cricket World Cup 2023. #WorldCup2023Stadium Staff informed the fire dept, 2 fire tenders were rushed to douze the fire . Now #FIRE is under control. #Kolkata pic.twitter.com/MfMR7McE1C
— Abhimanyu Indian (@Abhi321997) August 10, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں بھی فوری طور پر آگ بجھانے کے مقام پر پہنچ گئیں،آگ ڈریسنگ روم کی فالس سیلنگ میں لگی جہاں کرکٹرز کا سامان رکھا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہاں موجود کھلاڑیوں کا پورا چہرہ جھلس گیا۔ اب اس آگ کی وجہ سے سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے میچز سے قبل ایک اہم سوال بھی سب کے سامنے کھڑا ہو گیا ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کل 5 میچوں کا انعقاد کیا جانا ہے جس میں ایک سیمی فائنل میچ بھی شامل ہے۔
ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہو گیا
ایک بھارتی صحافی کی جانب سے اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں آگ کی ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آگ بدھ کی رات کو لگی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے۔
بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی) نے اسٹیڈیم میں آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔ اسٹیڈیم میں جاری تزئین و آرائش کا کام 15 ستمبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ایڈن گارڈنز میں ورلڈکپ کے سیمی فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں، اس اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ شیڈول ہےرپورٹس میں بتایا گیا کہ چند دن پہلے آئی سی سی حکام نے ایڈن گارڈنز کا دورہ کیا تھا۔
ہاکی چیمپئین ٹرافی،قومی ٹیم سیمی فائنل سے آوٹ
دوسری جانب اکتوبر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی نے ترمیم شدہ حتمی شیڈول جاری کردیا ہے ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ہالینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 31 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ہوگا پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 اکتوبر کو ہونیوالا میچ اب احمد آباد میں ہی 14 اکتوبر کو ہوگا جب کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پہلے 12 اکتوبر کو ہونا تھا کولکتہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ اب 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔