سٹیج کی معروف ڈانسر مہک نور نے سہیل وڑائچ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں اپنے کام پر فوکس رکھتی ہوں اور کام کے زریعے ہی سب سے لڑتی ہوں . مجھ سے اگر کوئی ساتھی اداکارہ لڑنا چاہے تو میں زبان سے تو لڑ نہیں سکتی لیکن کام سے لڑتی ہوں. میرا کام کے زریعے لڑنا دوسرے پر کافی بھاری ثابت ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایک لاکھ 70 ہزار سے مہنگا جوڑا نہیں پہنا ، اور جو جوڑا ایک بار پہن لیتی ہوں اس کو میں کسی غریب لڑکی کو دے دیتی ہوں ، مجھے پتہ ہوتا ہےکہ میرے ارد گرد کونسی لڑکی غریب ہے یا ضرورتمند ہے.
میںنے اپنے پہنے ہوئے جوڑے کبھی بھی فروخت نہیں کئے. سٹیج ڈانسرمہک نور نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ سٹیج اداکارائیں ایک دوسرے پر جادو تعویز کرواتی ہیں لیکن میرا ان باتوں پر زیادہ یقین نہیں ہے، نہ میں نے کسی پر جادو کروایا اور نہ ہی کسی نے مجھ پہ جادو کروایا . ہاں جیلس ہوتی ہیں، ان کی جیلسی کا پتہ چل ہی جاتا ہے چھوٹی سی فیلڈ ہے ادھر اُدھر جب باتیں ہو رہی ہوتی ہیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ کون کس سے جیلس ہو رہا ہے اور کس حد تک جیلس ہے ، میں ایسی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز بھی ہے.