سٹیج ڈرامہ کنگن کی تیاریاں زوروں پر

اس ڈرامہ میں آفرین پری اور ساقی خان کے لئے خصوصی کردار لکھے گئے ہیں
ajmal malik

سٹیج ڈرامہ کنگن جو کہ محفل تھیٹر کےلئے تیار کیا گیا ہے اس کے پرڈیوسر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کے زریعے ہم سٹیج کی اصل کہانی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ دیکھنے والوں کے لئے نہایت ہی دلچپسی کا باعث ہو گی. ڈاکٹر اجمل کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد کھیل ہو گا جو تھیٹر کی دنیا کی اصل کہانی کو سامنے لائیگا. اس ڈرامہ میں آفرین پری اور ساقی خان کے لئے خصوصی کردار لکھے گئے ہیں. اس ڈرامہ کا مقصد اس طبقہ کو سٹیج دیکھنے کی طرف راغب کرنا ہے جو سکرپٹ کے فقدان کی وجہ سے ڈرامہ سے دور ہو چکا ہے.

”ہیر جٹ حنا شیخ٫ امروزیہ خان بھی اس ڈرامہ کہ ذریعے تھیٹر میں تبدیلی کے لئے تیار ہیں”. رضی خان ,حامد رنگیلا ,عقیل حیدر, توقیر زیدی, نفیس زمان, جیسے فنکاروں کے ہمراہ 22 ستمبر سے اس لازوال ڈرامے کا آغاز محفل تھیٹر لاہور میں ہونا تھااب چونکہ محفل تھیٹر کا لائسنس 7 دن کے لئے معطل ہوا ہے تو شاید یہ ڈرامہ آگے لیجایا جائے. ڈرامہ کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں اور یہ ڈرامہ سید پروڈکشنز کی پیشکش ہے.تاہم ڈرامے کے حوالے سے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کا دعوی ہے کہ یہ ڈرامہ روٹین کے ڈراموں سے ہٹ کر ہو گا.

ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

Comments are closed.