نوے کی دہائی تک سٹیج کے ہر دوسرے ڈرامے نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے فیملیاںجوک در جوک سٹیج کا رخ کیا کرتی تھیں. اس وقت بہت بڑے بڑے نام سٹیج کے ساتھ جڑے ہوئے تھے. روبی انعم بھی انہی میں سے ایک ہیں جنہوں نے اچھا سٹیج کیا اور اس دور میں سٹیج کیا جب ڈرامے سپر ہٹ ہوتے تھے. روبی انعم کے بارے میںکہا جا رہا ہے کہ وہ ایک بار پھر سٹیج ڈراموں کا رخ کرنا چاہ رہی ہیں اس ھوالے سے انہوں نے کوششیں بھی شروع کر دی ہیں. روبی انعم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں
کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ سکرپٹ کا آئوٹ ہونا ہے جب سکرپٹ ڈرامے سے نکل گیا جس کا جو دل کیا اس نے بولا تو پھر ڈرامے کا معیار تو گرنا ہی تھا.پہلے ڈرامے کا سکرپٹ ہوا کرتا تھا ہر آرٹسٹ کو پتہ ہوتا تھا کہ اسکو کیا بولنا ہے اور کس طرح سے اداکاری کرنی ہے. روبی نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے سٹیج سے کمایا وہ کبھی بھی اسکو برا نہیں کہہ سکتے ہاں جب کام کا انداز اور معیار ہی گر گیا ہے تو پھر کوئی کیسے یہاں کام کریگا. روبی انعم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رقص بہت ضروری چیز نہیں ہے اگر سکرپٹ کی ڈیمانڈ ہو تو ہونا چاہیے ورنہ نہیں ہونا چاہیے.








