سٹیج کے مرد فنکاروں کی بھی شامت آ گئی

خواتین کے ساتھ ساتھ مرد فنکاروں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا: عامر میر
stage artist

حکومت پنجاب کا غیر اخلاقی پرفارمنسز پر تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔حکومت کسی کو بھی اس حوالے سے لچک دینے کےلئے تیار نہیں ہے. خواتین کے ساتھ اب ایسے مرد فنکاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے جو فحش جملے ادا کرتے ہیں.حکومت کی جانب سے متعدد مرد اداکاروں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز مانیٹر کی گئیں اور ان کی ویڈیوز بھی اکٹھی کر لی گئیں ہیں جن میں‌اداکار راشد کمال ۔ گڈو کمال ۔ شکیل چن ۔تسلیم عباس ۔عمران شوکی ۔ سجاد شوکی ۔ سرفراز وکی ، عقیل حیدر ۔ امجد رانا ۔وکی کوڈو ۔ بلا شیخوپوریا ۔ فہد اعوان ۔ مہدی شاہ ، شازب مرزا ۔ شوکت رنگیلا ۔ اسلم چٹا ۔ سجاد فوکی ۔ ناصر مستانہ ، علی ناز ۔ طوطی برال ۔ ندیم چٹا ۔ عابد چارلی کے نام قابل زکر ہیں ان کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا اور ان کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی گئیں۔

”صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد فنکاروں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا،” قانون سب کے لیے برابر ہے چاہے وہ مرد ہو یا خاتون ہو، جو بھی غیر اخلاقی پرفارمنسز کرے گا چاہے وہ مرد ہو یا خاتون قانون سے بالا تر نہیں۔

تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

Comments are closed.