سٹیج کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر کہتے ہیں کہ دو سال کے اندر اندر سٹیج کی حالت بہتر ہو جایگی اور فیملیاں بالکل پہلے کی طرح اسکا رخ کریں گی. اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سٹیج فحش رقص سے نہیں چل سکتا میں یہ بات مانتا ہوں اور اس طرح کے ڈانس بالکل غیر ضروری ہیں. سٹیج کی تباہی اس وقت ہوئی جب یہاں انویسٹر گھسا جہاں بھی انویسٹر گھسے گا اسکا حال یہ ہو گا جو سٹیج کا ہوا. اچھا کونٹینٹ ہی سٹیج کو بچا سکتا ہے جو لوگ اچھا کونٹینٹ بنائیں گے وہ تو بچ جائیں گے اور اسی انڈسٹری میں رہیں گے باقیوں کو یقینا گھر جانا پڑے گا .اگر اچھا کونٹینٹ سٹیج پر لایا جائے تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ دو برس میں سٹیج کی حالت نہ صرف بدل جائیگی بلکہ فیملیاں اسکا رخ بھی کرنے لگیں گی.

افتخار ٹھاکر نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں ٹیکلنکل اعتبار سے بہت زبردست ہیں مجھے بہت امید ہے کہ ہماری فلم کا ستارہ ایک بار پھر چمکے گا. اس وقت ہر کوئی اچھی کوشش کر رہا ہے بس فلم کو فلم سمجھنا چاہیے ، لاہور یا کراچی کی نہیں بلکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی فلم کہلائی جانی چاہیے، میں تو یہی کہوں گا کہ سب مل کر کام کریں. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سٹیج پر کامیڈینز کی واپسی جو ہوئی ہے اس کا سہرا میں سہیل احمد کے سر رکھتا ہوں.

Shares: