اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور گول کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا

0
57

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور گول کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا

باغی ٹی وی :دنیائے فٹ بال کی معروف شخصیت پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں مزید ایک گول کا اضافہ کردیا جس کے بعد ان کے مجموعی گولز کی تعداد 750 ہوگئی ہے۔

رونالڈو نے ایک چیمپئنز لیگ فٹ بال کے ایک میچ میں گزشتہ روز 35سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کا 750واں گول اسکور کیا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو کامیابی بھی حاصل ہوئی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اس ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گول خوشی کے لمحات ہیں، اب اگلا ہدف 800 گولز کرنا ہے۔
اسٹار فٹبالر نے اپنی کامیابی اور ریکارڈ پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا میں کھیل کے ذریعے سب سے زیادہ دولت کمانے والوں میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے۔ کمائی کی اس دوڑ میں صرف لاینل میسی ہی ان سے آگے ہیں۔

معروف امریکی جریدے فوربس کی رواں سال کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 16 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

Leave a reply