باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بنک پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ورلڈ بنک سے وصول ہونے والے پانچ ملین ڈالر قرض کی بجائے پانچ بلین ڈالر کی ٹویٹ کر دی گئی

سٹیٹ بینک کی جانب سے ورلڈ بینک سے موصول ہونے والے قرض بارے ٹویٹ کی گئی جس پر سٹیٹ بینک کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 5 ملین ڈالر کی بجائے 5 بلین ڈالر کی ٹویٹ کر دی گئی، بعد ازاں اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا اور سٹیٹ بینک کے ٹویٹر ہینڈل سے صحیح ٹویٹ کی گئی

سٹیٹ بینک کی جانب سے غلط اعدادوشمار والی ٹویٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہریوں‌ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بنک کے ٹوٹل بجٹ سے بھی زیادہ ڈالر پاکستان سٹیٹ بنک کو مل گیے؟؟
“حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
انحطاط اور زوال کا یہ حال کسی گئے گزرے بنانا ریپبلک کے سٹیٹ بنک کا بھی نہیں ہو گا۔
اس تبدیلی سرکار نے سب کچھ ڈبا دیا

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ نیازی کے پیروکاروں کی طرح سٹیٹ بنک آف پاکستان کے آفیشل ٹویٹر ھینڈلر بھی شائد صمد بانڈ سونگھنا شروع ھوگیا ہے یا عالمی ادارے نے اس خدشہ کے پیش نظر 505 بلین کی بجائے 505 ملین کردئیے کہ ایسے مراد سعید جذبات میں آکر آئی ایم ایف یا دیگر ممالک کے منہ پر پیسے مار کر ان کے دانت نہ توڑ دے

https://twitter.com/ShafiqAhmadAdv3/status/1288041147508695074

Shares: