اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاچھی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاچھی خبر آگئی
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاچھی خبر آگئی . روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ اہم سنگ میل عبور کرگیا، روشن یجیٹل اکاوَنت جمعہ کوایک اعشاریہ 5 بلین کوکراس کرگیا،روشن ڈیجیٹل اکاوَنت جمعہ کوایک اعشاریہ 5 بلین کوکراس کرگیا،
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک بلین کی سرمایہ کاری کی گئی،2ماہ کےعرصہ میں اکاوَنٹس اور ڈیپازٹ کی مد میں ایک بلین ڈالرکانیا ریکارڈ قائم کیا گیا،جمعہ کو روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ کی آمدن ایک اعشاریہ 5بلین سے زائدہوگئی،
سٹیٹ بینک کے مطابق حسابات جاریہ کے کھاتے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 153 ملین ڈالرفاضل رہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لےکرمئی 2021 تک کی مدت میں ملکی حسابات جاریہ کے کھاتے 153 ملین ڈالرفاضل رہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 4.3 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2021 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 632 ملین ڈالررہا جو اپریل میں 188 ملین ڈالر تھا، اس کی بنیادی وجہ عید کے موقع پرطویل لاک ڈاون وچھٹیوں کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہے۔