کمیٹیاں کسی نتیجے پر پہنچتی ہیں تو ان کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے. وزیر داخلہ

0
45
rana sana

کمیٹیاں کسی نتیجے پر پہنچتی ہیں تو ان کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے. وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیاں اگر کسی نتیجے پر پہنچ جاتی ہیں تو پھر ان کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم جو کچھ منگل کو فائنل کرے گی اس کی حتمی منظوری اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے لینا ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دو اسمبلیاں توڑ کر حماقت کی ہے، صوبائی اسمبلیاں 13 اگست کو اپنی مدت پوری کر رہی ہیں، اگست میں نگران حکومتیں آتی ہیں تو الیکشن اکتوبر میں بنتے ہیں، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار ہمارے پاس نہیں ہے۔

Leave a reply