آل پاکستان پرائزبانڈز ڈیلز ویلفیر ایسوسی ایشن کے چیرمین محمد فاروق نورانی کا کہنا ھے کہ اسٹیٹ بینک نے ملک کی غریب عوام سے راتوں رات 2 ارب چالیس کروڑ روپے کے حقوق چھین لیے ہیں۔
کراچی پریس کلب میں فاروق نورانی،محمد یعقوب،الطاف پولانی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے بتایا کہ حکومت پاکستان کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آج عام آدمی کا دو وقت کی روٹی کھانا مشکل بنادیا گیا ھے۔جبکہ آج ملک میں بےروزگاری کی وجہ سے سفید پوش افراد کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور کیا جارھا ھے
پریس کانفرنس سے دیگر مقررین نےخطاب کرتےھوےکہا کہ ملک کی معیشت کو چلانے والے وزراہ اورمشیران ملک کو تباھی کی طرف لے جاررھے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ تین مئی کو ھونے والی سات ھزار ۔۔پانچ سو ۔۔روپے والے انعامی پرائیز بانڈز کی اچانک راتوں رات اسٹیٹ بنک نے قرآندزی روک کر دو ارب چالیس کروڑ روپے جھٹکا لگادیا ۔
جبکہ تین ماہ تک سات ھزار پانچ سو روپے والے عوام کے پیسوں سے اسٹیٹ بنک اپناکاروبار چلاکر دو ارب چالیس کروڑ روپے سے زائد کماتا رھا اور جب قرآندازی کا وقت آیا تو معصوم عوام کو اسٹیٹ بنک نے اپنا حکم نامہ سنا دیا۔پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک طرف ملک کاروباری معیشت عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ خراب ھےتو دوسری جانب حکومت پاکستان کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آج تجارت کے پیشہ سے وابسط طبقہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے قرضوں کے بوجھ تلے دبتاچلا جارھا ھے۔انھوں نے بتایا کہ ریاست مدینہ کے دعوے دار حکومت کے آتے ھی سب سے پہلے چالیس ھزار روپے والا انعامی پرائز بانڈز بند کیا پھر پچیس ھزار روپے والے کو روک دیا گیا اور اس کے بعد پندرہ ھزارروپے والا پرائز بانڈز عام مارکیٹ میں فروخت کرنے پر پابندی لگانے کے بعد اب اچانک سات ھزار پانچ سو روپے والا پرائز بند کرنے کے ساتھ اس سے کمائی جانے والی رقم سے بھی عوام کو محروم کردیا گیا۔ جس کی وجہ سے ملک کے کاروباری حضرات میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔انھوں نے اپنا خدشہ ظاھر کرتے ھوےبتایا کہ کسی بھی رات کو اسٹیٹ بنک اعلان کرسکتا ھے کہ پانھزار روپے کا نوٹ بند کردیا گیا ھے پریس کانفرس میں بتایا کہ مہنگائی اوربےروزگاری اس دور میں غریب آدمی سے بچوں کی شادی مکانات کی تعمیرات اورقرضہ اتارنے جیسے سہانے خواب بھی پرائز بانڈز کی بندش سے چھین لیے گیے،فاروق نورانی نے حکومت پاکستان اور ریاست مدینہ کے دعوے دار وزیرآعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ھے کہ ملک کی معیشت کو خطرناک موڑ تک لے کر جانے والے وزراہ اور مشیران سے محفوظ بنایا جائےاور پرائز بانڈز کا کاروبار کرنے والے ھزاروں افراد کو بےروزگاری اور فاقہ کشی سے بچایا جائے۔

Shares: