سائبر حملہ،اسٹیٹ بینک نے نفٹ سے جواب طلب کر لیا

ملک بھر میں نفٹ سسٹم پر سائبر حملے کو ایک ہفتہ گزر گیا
0
37
Nift

نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) پر سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک نے نیفٹ سے جواب طلب کر لیا-

باغی ٹی وی: ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مستقبل میں ایسے سائبر حملوں کو روکنے کے لیے نفٹ کیا اقدامات کر رہا ہے نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم میں کیا کمزوریاں تھیں اس پر جواب طلب کیا گیا ہے اسٹیٹ بینک کی ٹیم نیفٹ کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔

ملک بھر میں نفٹ سسٹم پر سائبر حملے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے، نیفٹ سسٹم مکمل بحال نہ ہونے کے سبب بینکوں میں چیکس کی کلیئرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے سسٹم مکمل بحال نہ ہونے سے ہمارے پاس کام کا دباوٴ بڑھ گیا ہے آن لائن چیک کلیئیرنس نہ ہونے کی وجہ سے مینیول طریقے سے کلئیرنس میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

حملے میں کتنے صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا ہے تاہم نفٹ حکام جواب دینے سے گریزاں ہیں –

واضح رہے کہ نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز ‘نِفٹ’ کے مطابق 16 جون بروز جمعہ کو ‘نفٹ’ کے سسٹمز کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی حفاظتی اقدامات کے ذریعے فوری طور پر صورتحال پر قابو پالیا گیا جس سے ڈیٹا اور سسٹمز کسی بڑے نقصان سے بچ گئے-

پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

نِفٹ نے بتایا تھا کہ ہماری ٹیمیں اس حملے کی نوعیت اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو سمجھنے کیلئے سائبر حملے کی کوشش کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ سروسز مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سسٹمز محفوظ رہیں “ہم نے سائبر حملے کی کوشش سے منسلک کسی بھی خطرے کو کم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہمارے ڈیٹا، سسٹمز، کلائنٹس اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔”-

‘نِفٹ’ کے مطابق 19 جون 2023 بروز پیر کو کلیئرنگ سروسز کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے تاہم سسٹم تاحام بحال نہیں ہو سکا ہے-

خیال رہے کہ ‘نِفٹ’ پاکستان کے 43 بینکوں کا چیک کلیئرنگ ہاؤس ہے جہاں ‘امیج بیسڈ کلیئرنگ سروسز’ کے ذریعے سالانہ 46 کھرب روپے کی انٹر بینک چیک ادائیگیاں کلیئر کی جاتی ہیں۔

سلمان خان کو انتہائی درد ناک دھوکے ملے،اب انہیں گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،ماہر علم …

Leave a reply