امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

0
73

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

باغی ٹی وی : امریکی ریاست کینٹکی میں شدید بارشوں، تیز ہواوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، سڑکیں اور گھر زیر آب آگئے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کینٹکی کی 13 کاؤنٹیز شدید متاثر ہوئی ہیں۔

پہاڑی خطے میں آنے والے سیلاب سے پُل اور سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ موبائل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک 13 ہزار سے زائد گھر اور کاروبار اندھیرے میں ڈوب گئے۔

کینٹکی کے مشرقی حصے میں واقع چند علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران لگ بھگ دس انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی سیلاب کے باعث ریاست میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ریسکیو ورکرز کشتیوں کی مدد سے پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں کینٹکی نیشنل گارڈز ہیلی کاپٹرز کے زریعے متاثرہ علاقوں میں امادا پہنچا رہے ہیں

محمکہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے گورنر کینٹکی نے سیلاب کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، سات ماہ کے دوران کینٹکی میں قدرتی آفت سے یہ دوسری بڑی ہلاکتیں ہیں اس سے قبل دسمبر میں طوفانی بگولوں سے ریاست میں 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave a reply