وزیر اعظم کے بعد برطانوی اسٹیٹ سیکریٹری بھی کورونا کا شکار، وزیراعظم کی گرل فرینڈ بھی کرونا کا شکارہوسکتی ہیں‌

0
29

لندن :وزیر اعظم کے بعد برطانوی اسٹیٹ سیکریٹری بھی کورونا کا شکار،وزیراعظم کی گرل فرینڈبھی کرونا کا شکارہوسکتی ہیں‌،اطلاعات کےمطابق کورونا سے متاثر یورپ کے اہم ترین ملک برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد رکن پارلیمنٹ و اسٹیٹ ہیلتھ سیکریٹری بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئے۔

وزیر اعظم بورس جانسن اور اسٹیٹ ہیلتھ سیکریٹری سے قبل برطانیہ کی نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس بھی 11 مارچ کو کورونا کا شکار ہوئی تھیں اور اب تینوں اہم حکومتی عہدیدار قرنطینہ میں ہیں۔یہ خدشہ پہلے ہی کیا جا رہا تھاکہ وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد کئی سیاستدانوں اور حکومتی عہدیداروں میں بھی کورونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ وزیر اعظم نے گزشتہ کئی دن سے متعدد افراد سے ملاقاتی کی تھیں۔

یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر وزیر اعظم بورس جانسن کی گرل فرینڈ 32 سالہ کیری سائمنڈ بھی کورونا کا شکار ہوسکتی ہیں، کیوں کہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، تاہم فوری طور پر برطانوی وزیر اعظم ہاؤس نے ان کا ٹیسٹ کروانے یا نہ کروانے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

Leave a reply