پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا بھارتی پابندیوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ پابند کی وجہ سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑا-
حال ہی میں ایک انٹر ویو میں پاکستانی گلو کار عاطف اسلم نے پہلی بار بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف بات کی ہے.میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ سے بالی ووڈانڈسٹری تقریباََ تباہ ہو چکی ہے اس کی وجہ سے آپ کی زندگی اور آمدن پر کتنا فرق پڑاہے –
عاطف اسلم نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمدن کی بڑا ذریعہ بالی ووڈ انڈسٹری نہیں بلکہ ہمیشہ سے کنسرٹ رہاہے اور اللہ کا شکر ہے کہ میرے کنسرٹ ابھی بھی چل رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں نیروبی سے شو کرکے واپس آیا ہوں اور اب میرا موریشیس جانے کا اردہ ہے.عاطف اسلم نے کہا کہ بھارتی پابندی کی وجہ سے مجھ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا-
واضح رہے کے پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی تھی جس کی مخالفت بالی ووڈ کے اندر سے بھی ہوئی کہ جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہوتی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے-