میری پہلی محبت موسیقی ہے،کومل رضوی

0
61

ناموراداکارہ وگلوکارہ کومل رضوی کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر آنا محض ایک اتفاق تھا میری پہلی محبت موسیقی ہے.پی ٹی وی کی ڈرامہ سریل”ہوائیں”سے کیرئیرکا آغاز کیا جس میں میرا کردار بہت مختصرتھا لیکن میرے کام کو دیکھتے ہوئے اسے طویل کردیا گیا-

ایک انٹر ویو میں کومل رضوی نے اپنی زندگی کے بارے مین بات کرتے ہوئے کہا کہ میری پیدائش دبئی کی ہےاورمیں دبئی،امریکہ کے علاہ نائجیریا میں بھی طویل قیام کر چکی ہوں-
ٹی وی پرسینئرز نے میری بھرپور رہنمائی کی کیونکہ مجھے صحیح اردو بولنا نہیں آتی تھی لیکن آج میری اردو بہت اچھی ہو چکی ہے-اب ٹی وی ڈرامہ کی نسبت گلوکاری کی جانب زیادہ توجہ ہے.میں نے عربی،سپینش،پنجابی اور بلوچی زبان میں گانے گائے ہیں.عنقریب سندھی زبان میں البم ریکارڈ کروں گی-

Leave a reply