لاہور:پاکستان کی اپوزیشن اوربھارتی میڈیا کا بیانیہ ایک:پاکستان کے بارے میں خوفناک پراپیگنڈہ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں اداروں کے خلاف انتہائی خطرناک بیانات داغ رہے ہیں تودوسری طرف بھارتی میڈیا کا بیانیہ بھی یہی ہے،
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اپوزیشن جماعتوں کا یہ کہنا کہ ملک میں سیکورٹی اورامن اومان کی صورت حال خراب ہے تو بھارتی میڈیا ثبوت پیش کردیتا ہےکہ واقعی خراب ہے
لیکن کیا یہ واقعی خراب ہے ، ایسا نہیں ہے بلکہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وارشروع کیئے ہوئے ہے اوراس کے تحت بہت سفید جھوٹ بول کرپاکستان کی عوام کواکسانے کی بھرپورکوشش کررہا ہے اوریہی مریم نواز اورمریم کے ابواورمولانا ،بلاول کا بیانیہ ہے
بھارتی میڈیا کوبھارتی خفیہ ایجنسی را اورایسے ہی کچھ بھارت کے دیگراتحادیوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف ایک ہائی برڈ جنگ جاری ہے
ذرائع کے مطابق بھارت کے پرنٹ میڈیا سے لیکرالیکٹرانک میڈیا تک اورپھرسب سے زیادہ فعال سوشل میڈیا پاکستان کےخلاف ایسا زہریلا پراپیگنڈہ کررہا ہے کہ اگرپاکستانیوں کی جگہ کوئی اورقوم ہوتی توشاید کب کا وہ اس پراپیگنڈے کا شکارہوچکی ہوتی
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کے معاملات پراس قدرجھوٹ بول رہاہےکہ جھوٹ بھی شرما جاتا ہے
بھارتی میڈیا نے کراچی کے واقعہ پراپوزیشن آف پاکستان کے بیانیئے کوہوادیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پولیس بربڑے مظالم ہورہے ہیں
پھراس قدر سفید جھوٹ بولتے ہیں کہ کراچی میں پاک فوج کے ساتھ تصادم میں پولیس کے 10 افسران جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں
ویسے تو پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وارتو بہت پہلے سے شروع ہے لیکن جوآج پراپیگنڈہ کیا ہے اس کی تو زمانہ جاہلیت میںپبھی مثال نہیں ملتی
ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف بھارتی میڈیا گروپ انٹرنیشنل ہیرالڈ لکھتا ہے کہ آج کراچی میں پاک فوج نے 10 پولیس اہلکاروں کوقتل کردیا ہے
جبکہ پاکستان میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا ،
سی این این نیوز18 لکھتا ہے کہ پاک فوج نے سندھ حکومت کی چھٹی کرا دی ہے اورکنٹرول سنبھال لیا ہے ،جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکارمارے گئے ہیں
یہ بھی بھارتی میڈیا کا سفید جھوٹ ہے :
ایسے ہی بھارتی میڈیا سے وابستہ اہم شٰخصیات بھی اپنے ٹویٹرپیغام کے ذریعے زہراگل رہے ہیں
پراشنٹ پٹیل عمرو کہتے ہیں کہ پاکستانی فوج نے خواتین اوربجوں پرٹینک چڑھا دیئے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں
ایسے ہی سناتانی ٹھاکرکہتی ہیں کہ پاک فوج نے پولیس افسران سمیت درجن کے لگ بھگ پولیس والے مار دیئے
یہ کس قدر جھوٹ ؛
بھارتی خفیہ ایجنسی کے پے رول پرکام کرنے والے اے ڈی جے پ سنگ نامی شخص کہتا ہے کہ پاکستان میں سول وارشروع ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں فوج نے بڑی بڑی جگہوں پرقبضہ کرلیا ہے
یہ توتھی آج کی جھلک کہ بھارتی میڈیا کس طرح پاکستان کے اداروں کےخلاف پراکسی جنگ کھیل رہا ہے، لیکن دوسری طرف اگریہی پراپیگنڈہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں کریں گی توپھراس سے صاف ظاہرہوتا ہےکہ دونوں کا بیانیہ ایک ہے
لیکن سلام ہے پاکستانیوں پرجواس پراپیگنڈے سے متاثرنہیں ہوئے بلکہ اس مملکت خداداد کی سلامتی کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکررہیں اس کردار کی وجہ سے بھارت اوربھارت نوازوں کے بیانیئے کوشکست ہورہی ہے