اداکارہ صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ نئے موضوعات پر بننے والی فلمیں زیادہ کامیابی سے ہمکنارہورہی ہیں،موجودہ دور میں لاہور کی بجائے کراچی فلم انڈسٹری کا حب بن چکا ہے-
اداکارہ صائمہ کا کہنا ہے کہ جو اقدام لاہور کی فلم انڈسٹری کواُِ ٹھانا چاہیے تھا اس کی ذمہ داری کراچی کے فلمسازوں نے اُٹھا لی ہے.یہ آثارنظر آرہے ہیں کہ دو سے تین سال میں فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکل کر دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائے گی-
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بننے والی فلمیں زیادہ کا میابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے فلموں میں نیا رجحان فروغ پا رہا ہے-اداکارہ نے کہا کہ میں دھڑادھڑفلمیں کرنے کی قائل نہیں ہوں صرف سلیکٹڈ فلموں میں کام کرتی ہوں-