اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کو اپنا وطیرہ بنا لیا
آچالار سالا گوٹھ کے رہائشی معمر 65 سالہ چاکر جوکھیو کو تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا
تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چاکر جوکھیو کو تھانہ دھابیجی کی حدود سے امروز 10بجے کے قریب موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا.
اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس چاکر جوکھیو ولد شیرو جوکھیو کو کسی بھی جھوٹے کیس میں فٹ کر دے گی۔آئے روز تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس مقامی رہائشیوں کو اٹھا لیتی ہے اور پھر پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق 65سالہ معمر چاکر جوکھیو ولد شیرو جوکھیو کسی بھی غیر قانونی ایکٹویٹی میں ملوث نہیں ہے۔
علاقہ مکینوں نے التجا کرتے ہوئے کہا کہ کب تک ہم پولیس گردی کا شکار بنتے رہیں گے اور پولیس اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتی رہے گی۔ہماری ایس ایس پی ملیر,ڈی آئی جی ایسٹ, ایڈیشنل آئی جی کراچی سےاپیل ہےکہ بزرگ چاکر جوکھیو ولد شیرو جوکھیو کو فوری طور پر رہا کیا جائے.
اگر ہمارے بزرگ کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ہم نیشنل ہائی وے بلاک کرکے پولیس گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے.