ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حالات سخت کشیدہ ہوگئے ،گومل یونیورسٹی کے گیٹ بند کردیئے گئے ،اطلاعات کےمطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایک بارپھر حالات بہت زیادہ بگڑگئے ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے طلباء نے نے مین کیمپس کے گیٹ بند کر دیے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حالات سخت کشیدہ ہوگئے ،گومل یونیورسٹی کے گیٹ بند کردیئے گئے pic.twitter.com/viGLMqpszY
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 18, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی کے طلبہ کا حالیہ فیسوں اور یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی چھٹیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، ادھر طلبا کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک گومل یونیورسٹی مکمل بند رہے گے
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حالات سخت کشیدہ ہوگئے ،گومل یونیورسٹی طلباء کلاسزمیں جانے کی بجائے رقص کرکے اپنے مہذب ہونے کا مظاہرہ کررہے ہیں
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 18, 2020
ڈیرہ اسماعیل خان سے باغی ٹی وی کے مطابق گومل یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے یونیورسٹی میں ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا ہے،دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ انتظامیہ کی طرف سے مذاکرات کے باوجود گومل یونیورسٹی کے طلبہ اپنی زد پرقائم ہیںاوران کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیںگے جب تک یونیورسٹی فیسوں میں کیا گیا اضافہ واپس نہیں لے لیتی
ڈیرہ اسماعیل خان سے باغی ٹی وی کے مطابق طلبا کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ گومل یونیورسٹی کے طلبہ پر درج ایف آئی آر ہی ختم کی جائیں۔ادھر ذرائع کے مطابق یونیورسٹی حکام کا کہنا ہےکہ یہ احتجاج بلاجواز ہے اورپچھلے ہفتے بھی اس قسم کے بے جا ایشوز کوجواز بنا کر احتجاج کیا گیا حالانکہ اس سے پہلے ہی انتظامیہ نے طلبا کے تمام مطالبات تسلیم کرلیئے ، لیکن اس کے باوجود احتجاج سوائے سیاسی عدم استحکام کے کچھ بھی نہیں