سٹاک مارکیٹ بھی مسلسل کرونا کا شکار

سٹاک مارکیٹ بھی مسلسل کرونا کا شکار

باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29231 پر تھا اور آغاز میں کچھ دیر کیلئے تیزی بھی دیکھی گئی تاہم یہ مثبت رحجان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 29,307 پر پہنچ گیا تھا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب تیزی کا رحجان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکا اور انڈیکس میں تیزی سے نیچے آیا۔
جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.70 سے کم ہوکر 166.30 روپے کا ہوگیا ہے
اس سے پہلے فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے پر پہنچ گیاتھا جو اگلے ہی دن بہتر ہوکر اپنی اسی قیمت پر آگیا تھا. ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر کی خریداری کی جارہی ہے جس کے باعث عارضی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔تین روز میں ڈالر 7.33 روپے مہنگا ہوا ہےصرف آج ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،

Comments are closed.