اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 213 ارب ڈوب گئے

0
39

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید مندی کا شکار ہوگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس کی کمیٹی سے 43 ہزار 200 کی سطح پر آگیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1501 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 1284 پوائنٹس کم ہوکر 43266 پر بند ہوا 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 43049 رہی جبکہ حصص بازار میں 23 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 7445 ارب روپے ہوگئی۔

روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی، جن میں 301 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرگئیں اور 41 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باعث سرمایہ کاروں کو 2 کھرب 13 ارب 80 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے روسی خام تیل کی درآمد پر پابندی کا عندیہ دینے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کے معاشی منفی اثرات کے خدشات نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو بھی لپیٹ میں لیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی یہ اثرات دیکھنے میں آئے۔

یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

ماہرین کے مطابق عالمی اثرات کے ساتھ پاکستان میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بھی سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے پیر کو شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کا تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کے خدشات نے مقامی کرنسی مارکیٹوں کو بھی متاثر کیا اور پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 63 پیسے اضافے سے 177.50 سے بڑھ کر 178.13روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کے اضافے سے 178.50 روپے ہوگئی ہے۔

یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا…

Leave a reply