سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 40 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئی۔
ملکی سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران حصص مارکیٹ میں مندی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ تاہم گزشتہ دو کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کے بعد تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔
رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں صبح دس بجے تک انڈیکس میں 192 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
دوپہر تین بجے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی اور انڈیکس میں 530.25 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 503.66 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 40353.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔،پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.26 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور پانچ حدیں بحال ہوگئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 39900، 40000، 40100، 40200، 40300 پوائنٹس کی حدیں بحال ہوئیں۔
واضح رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔
اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی