سٹاک مارکیٹمیں اضافہ
باغی ٹی وی :سٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران 211 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 65 پیسے گر گیا ہے۔
کراچی سٹاک ایکس چینج میں حملے کے چوتھے روز بھی ٹریڈنگ میں مثبت رجحان چھایا رہا، 211 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 35 ہزار 100 کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سٹاک مارکیٹپر حملے کی وجہ سے خیال کیا جارہا تھا کہ مارکیٹ کریش کرجائے گی لیکن اگلے ہی دن کاروباری حضرات نے اپنا اعتماد بحال رکھا اور دشمن کے عزائم خاک میںملا دیے