اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان
باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 23 پوائنٹس پر ہوا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 28 ہزار 526 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔
جبکہ کل کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کار بدستور محتاط نظر آئے۔آج کاروبا کے اختتام پر 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 28 ہزار 23 کی سطح پر بند ہوگیا تھا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث کچھ ریکوری ہوگئی اور 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کمی کے بعد 28 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔







