سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پھر مندی کا رجحان

0
39

لاہور: پچھلے دس دن میں بہتر سے بہترین کاروباری سرگرمیوں کے بعد سٹاک مارکیٹ پھر مندی کی طرف چلی گئی ، سرمایہ کار اس مندی کی بنیادی وجہ ملک کے موجودہ سیاسی استحکام کو بتا رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، مسلسل سات سیشنز میں تیزی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں تنزلی دیکھی گئی، مارکیٹ کا 100 انڈیکس 160.20 پوائنٹس گرا جس کے باعث 2 نفسیاتی حدیں گر گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے جو تیزی شروع ہوئی تھی اس کو آج بروز منگل بریک لگ گئی ہے، گزشتہ ہفتے کے پہلے روز پہلے روز 8 پوائنٹس، دوسرے روز 175.47، تیسرے روز 109.03، چوتھے روز 389، پانچویں روز 281 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، اسی کا تسلسل گزشتہ روز بروز پیر کو بھی دیکھا گیا جب مارکیٹ کا میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور کردار ادا کیا اور انڈیکس 603 پوائنٹس بڑھ گیا۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر سٹاک مارکیٹ زبردست انداز میں تیزی کی طرف جانب گامزن تھی اور انڈیکس 33872.18 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور گراوٹ میں بدلتے ہوئے انڈیکس دوبارہ 33409.12 پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 160.20 پوائنٹس کم ہو کر 33476.62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس دوران 33600 اور 33500 کی نفسیاتی حدیں گریں۔ پورے کاروباری روز 0.48 فیصد کاروبار میں تنزلی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں
ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

Leave a reply