سرگودہا،پل گیارہ (عمیر ضیاء)سٹون ٹرانسپورٹرز نےلاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں، دونوں ٹرانسپورٹ یونین بھی سکیورٹی اداروں سے تعاون نہ کر سکیں ، جبکہ سکیورٹی ادارے پل گیارہ پر لاک ڈاوں کرانے میں ناکام تفصیلات کے مطابق سٹون کرش لوڈ کرنے کیلئے آنے والی متعدد گاڑیاں تفتان بارڈر سے ایرانی تیل لے کر آتی ہیں اور پل گیارہ سٹون مارکیٹ میں فروخت کرتی ہیں جن سے کرونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ لاحق ہے، پل گیارہ سٹون مارکیٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر پل گیارہ پر چلنے والی سٹون ٹرانسپورٹ سمیت سٹون مارکیٹ میں مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کروایا جائے کیونکہ سٹون ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیور مختلف اضلاع سے ٹریول کر کے یہاں آتے ہیں جبکہ کوئٹہ پشاورسے لوڈنگ کے لیے آنے والی متعدد گاڑیاں جنہوں نے بڑی بڑی ٹینکیاں لگا رکھی ہیں وہ تفتان بارڈر سے چوری چھپے ایرانی تیل ڈیزل لوڈ کر کے آتی ہیں اور پل گیارہ سٹون مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کرتی ہیں تفتان بارڈر سے آنے والی گاڑیاں اورڈرائیور حضرات کرونا وائرس کے پھیلاؤکا باعث بن سکتے ہیں جس سے پل گیارہ پر صورت حال سنگین ہو سکتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پل گیارہ پر چلنے والی سٹون ٹرانسپورٹ مارکیٹ مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کروایا جائے تا کہ کرونا وائرس جیسی موذی وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور پل گیارہ کے مکینوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے

Shares: