باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار ) پاکستان کی اقلیت برادری کو ہراساں کرنا بند کریں،نتھانی ایل اقبال
تفصیل کے مطابق پاکستان کرسچیئن ڈیموکریٹک مومنٹ (PCDM) کے چیئرمین نتهانی ایل اقبال نے اپنے پریس بیان میں پیر محل کے اسسٹنٹ کمیشنر عرفان مارٹن پر وکلاء برادری کی جانب سے کیے گئے خونی حملے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے ایک گہری سازش کے تحت پاکستان کی اقلیت برادری خصوصاً کرسچیئن برادری کی اھم شخصیات اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں پر حملے اور قبضوں میں اب کرسچیئن کمیونیٹی پاکستان کی ترجمان تنظیم PCDM ہر گز خاموش نہیں رہ سکتی PCDM کے چیئرمین نتھانی ایل اقبال نے کہا کے C۔A عرفان مارٹن پر حملا کرنے والے وکلاء پر کیس داخل ہونا خوش آئند بات ہے۔ لہٰذا ان حملہ آوروں کو اگر عبرتناک سزائیں نہ دی گئیں تو ہوسکتا ہے کے آگے چل کر ایسے فسادی، عناصر ملک میں مذہبی فسادات کا بنیاد رکھ دیں.

Shares: