![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/01/Capture-11.png)
لاہور:روک سکو توروک لو:قائد اعظم کا کوٹ پہن کروکیلوں نے فائرنگ کردی،اطلاعات کے مطابق آج لاہور میں لاہور بارکے انتخابات کے نتائج کے بعد جیتنے والے گروپ کی طرف سے شدید فائرنگ کرنے کی خبروں نے لاہوریوں کوسخت پریشان کردیا ہے
ذرائع کے مطابق قانون کے ادارے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے قانون شکنی کے بدترین مناظر نے قائد کے کالے کوٹ کو بھی بدنام کردیا ، وکلا اس طرح فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں جیسے کہ سامنے دشمن کی فوج نے چڑھائی کردی ہو
قانون کے ادارے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے
قانون شکنی کے بدترین مناظر
لاہور بار کونسل انتخابات کے بعد ہوائی فائرنگ
کیا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فوری نوٹس لیکر
ان وکلا کے لائسنس منسوخ کریں گے ؟
میں تہذیب سے گرے لفظ نہیں استعمال کرتی
مگر ان وکلا کے لئے لعنت بہت چھوٹا لفظ ہے pic.twitter.com/UhOh9OgGon— Mahpara Safdar (@mahparasafdar) January 9, 2021
دوسری طرف شہریوں کی طرف سے آواز بلند ہورہی ہے کہ لاہور بار کونسل انتخابات کے بعد ہوائی فائرنگ کرنے والوں کوکون روک پائے گا ،قانون کے ان مجرموں پرکون مقدمات قائم کرکے ان کو قرارواقعی سزا دے گا ،
دوسری طرف یہ بھی آوازیں بلند ہوئی ہیںکہ کیا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فوری نوٹس لیکر ان وکلا کے لائسنس منسوخ کریں گے ؟