کابل:کابل شہراورگردونواح میں لوٹ کھسوٹ بند کرکے امن وامان اوربھائی چارے کا ثبوت دیا جائے:افغان طالبان نے کابل میں داخل ہوتے ہیں امن وامان قائم کرنے کا حکم جاری کردیا
اطلاعات کے مطابق کابل سے افغان طالبان کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے شہرمیں داخل ہوتے ہی حکم دیا ہے کہ چوری ، لوٹ کھسوٹ اورماردھاڑختم کی جائے اورشہرمیں امن وامان اوربھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کی جائے

افغان طالبان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام افغان ایک دوسرے کے ساتھ خیرخواہی کا مظاہرہ کریں اورہرپریشان کو امان بخشیں ، کسی کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں بہت جلد کابل کے حالات سدھرجائیں گے
ادھرآخری اطلاعات کے آنے تک بتایا گیا ہے کہ اشرف غنی تاجکستان پہنچ چکے ہیں اوروہاں پرامریکی حکام بھی موجود ہیں جوافغانستان کے حوالے سے اگلہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مشاورت کررہے ہیں
دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگ افغان طالبان کا گرمجوشی سے استقبال کررہے ہیں








