دوبئی :امارات-اسرائیلی سفارتی تعلقات کے اثرات آنے لگے، کورونا وائرس تحقیق پر’اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ’،اطلاعات کے مطابق اماراتی اپیکس نیشنل انویسٹمنٹ کمپنی نے ٹیسٹنگ ڈیوائس سمیت کورونا وائرس سے متعلق تحقیق اور ترقی پر تعاون کے لیے اسرائیل کی تیرا گروپ کے ساتھ ‘اسٹریٹجک تجارتی معاہدے’ پر دستخط کردیے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری خبررساں ادارے ڈبلیو اے ایم (ویم) نے اپیکس کے چیئرمین خلیفہ یوسف خورے کے بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کو نوول کورونا وائرس پر تحقیق اور مطالعہ کی تقویت سے انسانیت کی خدمت کے لیے اماراتی اور اسرائیلی کاروباری شعبوں کے مابین تجارت، معیشت اور مؤثر شراکت داری کا آغاز کرنے والا پہلا کاروباری (معاہدہ) سمجھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ معاہدہ حال ہی میں یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے بعد سامنے آیا جس میں دونوں ریاستوں کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر معمول پر آجائیں گے۔

اس کاروبارہ معاہدے پر دستخط ابوظبی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیے گئے۔امریکی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ‘اسرائیل-عرب معاہدہ خلیج ریاست کیلئے امریکی ہتھاریوں کی فروخت کھول سکتا’

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ ماہرین کے مطابق امارات اور اسرائیل کے دمریان سفارتی تعلقات معمول پر ہونا خلیج عرب ملک کے لیے امریکی ہتھیاروں کی مزید فروخت کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔

Shares: