سموگ پرقابوپانے کے لیے سخت جرمانوں کی نوید سنا دی گئی

0
29
lahore smog

لاہور:سموگ پرقابوپانے کے لیے سخت جرمانوں کی نوید سنا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں بڑھتی ہوئی سموگ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کر دی گئی۔

صوبے کے مخلتف حصوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر جگہوں پر سموگ نے اپنے ڈیرے ڈال ہوئے ہیں، جس کے باعث لاہور دنیا بھر میں سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے اس وباء پر قابو پانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ادھر اس حوالے سے اسموگ کو کم کرنے اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی روکنے کے لیے پنجاب میں دھویں والی موٹرسائیکل اور ‏گاڑیوں کی شامت آ گئی۔ ‏

لاہور سمیت بڑے شہروں میں اسموگ پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا ریلیف کمشنر بابرحیات تارڑ کی سربراہی میں اجلاس ‏ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹرسائیکل اور گاڑی دھواں دے گی تو 2ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔

پنجاب میں فصل جلانے پر اور دھواں دیتے ہوئے بھٹے پر50ہزار جرمانہ کیا جائے گا جب کہ کسی فیکٹری سے ‏دھواں نکل رہا ہو گا تو 50ہزار جرمانہ ہوگا۔

اجلاس میں تمام محکموں کو 50فیصد گاڑیاں کم استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے جرمانے اور کارروائیوں کے تمام ‏اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیےگئے۔

شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر محکمہ بلدیات کے اقدامات ، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی ۔

سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے کمشنرز ، ڈی سیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی جانب سے ڈمپنگ پوائنٹس پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف مقدمات کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ کوڑا جلانے والوں کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر متعلقہ چیف آفیسرز کو پیڈا کا سامنا کرنا ہوگا ۔ سیکرٹری بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد سموگ کی ڈائریکشن پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Leave a reply