ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مظاہرے، 500 گرفتار

0
36

لندن:لندن کی سڑکیں‌بھی مظاہرین کے احتجاج پر رنگ برنگی ہوگئیں‌، برطانوی پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 500 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

برطانوی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وسطی لندن کی سڑکیں بلاک کیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔مظاہرین نے ویسٹ منسٹر، ٹریفالگراسکوائر، پکڈلی سرکس سمیت متعدد سڑکیں بلاک کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اقدامات نہ کرنے پر حکام سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں

پولیس نے مظاہرین کی جانب سے شروع ہونے والے ہنگاموں کے بعد پکڑ دھکڑ شروع کی اور پہلے مرحلے میں تین سو نوجوانوں کو حراست میں لیا بعد ازاں جب مظاہرین نے پتھراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کی تو مزید 200 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔

Leave a reply