عوام کے بعد اب فرانسیسی طلبہ بھی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے باہر نکل آئے

0
39

پیرس :عوام کے بعد اب فرانسیسی طلبہ بھی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے باہر نکل آئے ، اطلاعات کے مطابق فرانسیسی طلبہ نے ایک بار پھر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں احتجاج کیا۔

پاکستان میں امریکی نظام : وہی ہوا جس کا ڈر تھا

ذرائع کے مطابق فرانسیسی طلبہ نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر یونیورسٹیوں کو مالی مدد نہ دی گئی تو آئندہ دنوں میں وہ ہڑتال شروع کر دیں گے۔ لیون یونیورسٹی میں آٹھ نومبر کو ایک فرانسیسی طالبعلم کی بطور احتجاج خود سوزی کے بعد ملک بھر میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

فرانس کے اس بائیس سالہ اسٹوڈنٹ نے خراب مالی حالت پر احتجاج کرتے ہوئے خود کو نذرآتش کرلیا تھا۔ فرانس میں گذشتہ ایک برس سے ہر ہفتے سرمایہ دارانہ نطام کے خلاف بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ فرانس میں ہونے والے ان مظاہروں میں اب تک گیارہ سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا چودہ ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

ان احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ابتداء میں فرانس کے صدر میکرون امانوئیل کی اقتصادی خاص طور سے ایندھن اور ٹیکسز سے متعلق پالیسیوں پر ردعمل میں شروع ہوا تاہم اس نے نہایت تیزی سے سیاسی رخ اختیار کر لیا۔ایلو جیکٹ مظاہرین میکرون کی پالیسیوں کو شہریوں پر دباؤ بڑھنے کا باعث سمجھتے ہیں اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave a reply