5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

0
44

نئی دہلی:بھارت میں مودی حکومت کی پالیسیز اوربڑھتی ہوئی نفرت، مہنگائی، بدعنوانی سمیت دیگر امور سے متعلق کانگریس پارٹی پانچ سے پندرہ نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کرنے جارہی ہے۔

کشمیربہت جلد آزاد ہونے والا ہے، عبداللہ گل کا بین الاقوامی یونیورسٹی میں خطاب

کانگریس پارٹی کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پانچ نومبر کو حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد ملک کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق چھ نومبر کو مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف عوام کے درمیان فارم تقسیم کیے جائیں گے۔

فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشیدکا دعویٰ

سات نومبر کو الگ الگ ضلعی کلکٹریٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا جبکہ آٹھ اور نو نومبر کو نکڑ سبھا منعقد کرکے حکومت کا ریکارڈ سامنے رکھے گی۔ 10 تاریخ کو تھالی بجا تحریک، 11 کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش ملک گیر پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

وہ وعدہ ہی کیا جو وفا نہ ہو،نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے

ذرائع کے مطابق 12 اور 13 کو کسانوں کے مسائل پر چوپال اور 14 کو ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر الگ الگ پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ پندرہ تاریخ کو ضلع مجسٹریٹ کے دفاترکے سامنے بڑے پیمانے پر دھرنا منظم کیا جائے گا۔

Leave a reply