مسلم مخالف شہریت قانون:بھارت میں تابڑ توڑ گرفتاریاں، مؤرخ گرفتار، موبائل سروس معطل

0
59

نئی دہلی: مسلم مخالف شہریت قانون:بھارت میں تابڑ توڑ گرفتاریاں، مؤرخ گرفتار، موبائل سروس معطل،اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس نے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے پر معروف تاریخ دان سمیت 30 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے روکنے کے لیے موبائل سروس بھی بند کردی گئی۔

بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور 

ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے نئی دہلی اور بالخصوص لال قلعہ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی جس کے تحت چار لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی بھی عائد کی گئی، اس کے باوجود عوام بڑی تعداد میں مظاہرے میں شریک ہوئے۔ شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بی جے پی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

بنگلور میں واقع ٹاؤن ہال کے قریب متنازع قانون کے خلاف احتجاج جاری تھا جس میں معروف مورخ رام چندر گہا بھی شامل تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران تاریخ دان کو گرفتار کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خلاف آئین وشریعت فیصلہ،ملکی استحکام داوپرلگانے والےججزکےدماغی توازن پرشک ہے،اٹارنی…

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لیے پولیس نے طالب علموں، نوجوانوں سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات کو بھی حراست میں لیا۔ نئی دہلی سے سوراج انڈیا جماعت کے صدر یوگیندر یادو کو بھی پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں…

Leave a reply