مقبوضہ کشمیر:8جولائی کو برہان وانی کی تیسری برسی پرحریت قیادت نے ہڑتال کی اپیل کردی
سرینگر:تحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشنے والے حریت کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے سلسلے میں کشمیری حریت پسندوں کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے 8جولائی کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔حزب المجاہدین کےکمانڈر برہان وانی کو فورسز نے ایک کارروائی کے دوران8جولائی2016کو جنوبی کشمیر ک علاقے میں شہیدکیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کشمیری حریت پسند نوجوان مظفر برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی بھر میں زور دار تحریک پیدا ہوگئی تھی اور اس میں اس قدر تیزی آگئی تھی کہ بھارت قابض افواج نے تحریک کو کچلنے کے لیے کم سے کم ایک سو شہری شہید کردیئے تھے۔حریت پسند لیڈروں نے برہان کے ساتھ ساتھ سبھی شہداء کی یاد میں سوموار8جولائی کو ہڑتال کی کال دی ہے۔