لاہور : لاہور میں ڈاکٹرز کی ہڑتال پھر ہڑتال میں تبدیل ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے ڈاکٹر یاشمین راشد پر بہت زیادہ تنقید ، اطلاعات کےمطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا کہ وہ احتجاج کرنے والے اراکین کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے پر منسٹر ڈاکٹر یاسمین راشد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہاکہ احتجاج کرنے والے اراکین کو شرپسند کہنے والی منسٹر خود ساری عمر شر پھیلاتی رہی ہیں۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہ وہ وقت یاد کریں جب ہسپتالوں میں سب سے زیادہ ہڑتالیں ڈاکٹر یاسمن راشد نے کیں جو خاص ذاتی فوائد حاصل کرنے کے لئے کی گئیں۔

روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

گرینڈ ہیلتھ الائنسن نے کہا کہ وزیر موصوفہ خود ہڑتالیں کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن کے الزامات پر متعدد دفعہ معطل ہوئیں۔ڈاکٹر کمیونٹی کو ڈھال کی طرح استعمال کر کے وزارت حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر صاحبہ اپنی ہی کمیونٹی کو ذلیل و خوار کر رہی ہیں۔نااہل حکومت جائز مطالبات پر احتجاج کرنے والے ایمپلائز سے معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی بجائے تعن و تشن سے کا لے رہی ہے۔

چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ کل بروز سوموار ہڑتال حسب معمول ہڑتال اور elective lists، لیبارٹری سروسز ، ریڈیالوجی سروز معطل رہیں گی ۔یاد رہےکہ ڈاکٹرز حقوق کے نام آئے روز ہڑتالیں کرتے ہیں مگر جن کے نام پر نوکری حاصل کی ان کو پوچھنا گوارا تک نہیں کرتے

Shares: