روس میں‌ احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، 300 مظاہرین گرفتار

0
40

روس:روس میں‌احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے 300 مظاہرین گرفتار ، روس کے شہر ماسکو کے سٹی کونسل انتخابات میں آزاد امیدواروں کی رجسٹریشن کی منسوخی کے خلاف کئے گئے بلا اجازت احتجاجی مظاہرے میں تقریباً300 افراد اس وقت پولیس کی حراست میں‌ہیں.

روس وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں کئے گئے بلا اجازت احتجاجی مظاہرے میں تقریباً 3 ہزار 500 مظاہرین نے شرکت کی۔بیان کے مطابق تقریباً 300 افراد کو پبلک آرڈر کی خلاف ورزی کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حراست میں لئے جانے والوں میں آزاد امیدواروں میں سے روسی انتظامیہ مخالف ایکٹیوسٹ الیکسے ناوالنی کے قائم کردہ "کرپشن کے خلاف جدوجہد فنڈ” کے وکیل لوبوو سوبول، الیا یاشین، یولیا گالیامینا، ایوان دانوف اور دمتری گدکوف بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انتظامیہ مخالف ایکٹیوسٹ الیکسے ناوالنی اس سے قبل بھی مظاہروں کے اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے 30 دن جیل کاٹ چکے ہیں۔ماسکو کے سٹی کونسل انتخابات میں آزاد امیدواروں کی رجسٹریشن نہ کئے جانے پر گذشتہ ہفتے منعقدہ باقاعدہ مظاہرے میں ناوالنی نے عوام کو ماسکو بلدیہ کے سامنے احتجاج کی دعوت دی تھی۔

Leave a reply